SDP کیا ہے؟
Scholars Development Program (SDP) طلبہ، اہلِ علم اور مدرسے کا پس منظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک منظم تعلیمی پروگرام ہے۔ اس کا مقصد ایسے اہلِ علم تیار کرنا ہے جو اپنی دینی و علمی روایت سے مضبوطی سے جڑے رہیں، اور ساتھ ہی جدید دنیا کے افکار، سوالات اور نظریات سے بھی پوری طرح واقف ہوں۔
روایت سے وابستہ، اپنے عہد سے واقف
ہم یہ کام کیوں کر رہے ہیں؟
آج کا نوجوان اور دینی طالب علم ایسے سوالات کا سامنا کر رہا ہے جو پہلے کبھی اتنی شدت سے سامنے نہیں آئے: الحاد، جدید فلسفہ، نفسیات، تقابلِ ادیان اور نئے نظریات۔ دینی مدارس کے طلبہ کے پاس اپنی روایت کا قیمتی سرمایہ موجود ہے، مگر جدید علوم تک منظم رسائی اکثر محدود رہتی ہے، اور بے ربط معلومات فکری الجھن پیدا کرتی ہیں۔ SDP اسی خلا کو پُر کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
نصاب کے بنیادی موضوعات
- مطالعۂ مذاہب اور تقابلِ ادیان
- الحاد اور جدید افکار کا علمی جائزہ
- نفسیات، شخصیت اور تربیت
- فلسفہ اور علمیات (Epistemology)
- جدید نظریات: لبرلزم، سیکولرزم اور جمہوریت
- دعوت اور گفتگو کی مہارتیں
ہمارا طریقۂ تدریس
- ہر ہفتے Zoom پر لائیو کلاسز، اور ہر کلاس کی ریکارڈنگ
- آسان زبان، جدید اسلوب اور منظم نصاب
- کوئز اور عملی ٹاسک کے ذریعے سیکھنے کا عمل
- سو فیصد حاضری، کوئز اور ٹاسک مکمل کرنے پر مکمل فیس واپس
ایک غیر تجارتی ادارہ
SDP کمرشل ادارہ نہیں ہے۔ ادارے کے تمام اخراجات اس کے بانی خود ادا کرتے ہیں، اور فیسوں کی رقم سوشل ویلفیئر میں خرچ کی جاتی ہے۔ ہمارا مقصد کاروبار نہیں، بلکہ ایسے اہلِ علم کی تیاری ہے جو اپنے زمانے کے سوالات کا علمی دیانت کے ساتھ جواب دے سکیں۔







